مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی قومی اسمبلی کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں امریکیوں کی بے بنیاد دھمکیوں کے جواب میں کہا ہے کہ امریکی جانتے ہیں کہ اب کوئی بھی ان کے بڑے بڑے دعوؤں پر یقین نہیں کرتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اس وقت اقتصادی اعتبار سے ایسی پوزیشن میں نہیں ہے کہ وہ دوسرے ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو اس سے زیادہ محدود کر سکے۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے مزید زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے تجارتی شراکت داروں نے ذرائعِ ابلاغ کے ذریعے اور ہمیں پیغامات بھیج کر واضح کیا ہے کہ وہ امریکیوں کے ان بیانات کو کسی خاطر میں نہیں لاتے۔
آپ کا تبصرہ