مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اربعینِ حسینی کے موقع پر طلبہ تنظیموں کی جانب سے جائے شہادتِ رہبر انقلاب میں عزاداری کی ایک خصوصی مجلس منعقد کی گئی۔
مجلس سے خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام والمسلمین طباطبائی نژاد نے زیارت اربعین کے مختلف مضامین کی روشنی میں ولی خدا کی معیت اور ہمراہی کے اثرات پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ ولی خدا کی پیروی انسان کو طہارت، بصیرت، معرفت، محبتِ الٰہی اور دنیا و آخرت کی سعادت عطا کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ولیِ خدا کے ساتھ صحیح معنوں میں ہمراہی کے لیے افراط و تفریط سے اجتناب ضروری ہے۔ نہ انسان کو ولی خدا سے پیچھے رہنا چاہیے اور نہ ہی اس سے آگے بڑھنے یا انتہاپسندی کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔

مجلس کے دوران معروف ذاکرین میثم مطیعی اور مہدی رسولی نے حضرت امام حسینؑ، اہلِ بیتِ اطہارؑ اور شہدائے کربلا کی یاد میں نوحہ خوانی کی۔
اس موقع پر رہبرِ شہیدِ انقلاب کو بھی منظوم خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور ان کی یاد میں مرثیہ خوانی کی گئی۔
آپ کا تبصرہ