مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کت مطابق، رہبر انقلاب حضرت آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای نے عدلیہ کو ہدایت کی ہے کہ ایران کے خلاف امریکہ اور صہیونی رژیم کی جارحیت کے دوران کیے گئے جنگی جرائم اور ایرانی عوام کے پامال شدہ حقوق کے قانونی تعاقب کو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھایا جائے۔
قومی ہفتۂ عدلیہ کے موقع پر اپنے پیغام میں رہبر انقلاب نے کہا کہ گزشتہ برس سے امریکی اور صہیونی جارحیت کے نتیجے میں ایرانی عوام کو جانی، مالی اور نفسیاتی نقصانات پہنچے، جن کی بنیاد پر سیکڑوں بلکہ ہزاروں قانونی مقدمات قائم کیے جا سکتے ہیں۔
انہوں نے میناب اور لامرد میں بچوں سمیت بے گناہ شہریوں کی شہادت، طبی مراکز اور عوامی تنصیبات پر حملوں کو سنگین جنگی جرائم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان تمام جرائم کو ملکی اور بین الاقوامی عدالتوں میں سنجیدگی سے اٹھایا جانا چاہیے۔
رہبر انقلاب نے زور دیا کہ مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لا کر ان کے جرائم کی سزا دلوانا ضروری ہے، جبکہ امریکی اور صہیونی حکام کے اپنے اعترافات بھی ان مقدمات کے لیے مضبوط قانونی شواہد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان مقدمات کی مسلسل پیروی نہ صرف ایرانی عوام کے حقوق کی بحالی کا ذریعہ بنے گی بلکہ مستقبل میں ایسے جرائم کی روک تھام میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔
آپ کا تبصرہ