27 جون، 2026، 5:23 PM

اسرائیل کے ساتھ کسی بھی امن معاہدے کو قبول نہیں کریں گے، لبنانی کمیونسٹ پارٹی

اسرائیل کے ساتھ کسی بھی امن معاہدے کو قبول نہیں کریں گے، لبنانی کمیونسٹ پارٹی

لبنانی کمیونسٹ پارٹی کے سیکریٹری جنرل حنا غریب نے لبنانی حکومت اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے فریم ورک معاہدے کی سخت مخالفت کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنانی کمیونسٹ پارٹی کے سیکریٹری جنرل حنا غریب نے لبنانی حکومت اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت ابتدا ہی سے سمندری سرحدوں کے تعین کے معاہدے کے ذریعے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی مخالف رہی ہے، اس لیے اب وہ اسرائیل کے سامنے ہتھیار ڈالنے کے مترادف کسی بھی معاہدے کو قبول نہیں کر سکتی۔

حنا غریب نے کہا کہ نسل پرست اور نسل کش اسرائیلی ریاست کے ساتھ کسی قسم کا امن ممکن نہیں۔ انہوں نے تمام لبنانی سیاسی اور عوامی قوتوں سے اپیل کی کہ وہ اس شرمناک اور ذلت آمیز معاہدے کو ناکام بنانے کے لیے متحد ہوں۔

رپورٹ کے مطابق اس سے قبل بھی لبنان کے مختلف شہروں میں شہریوں نے سڑکوں پر نکل کر حکومت کے اس معاہدے کے خلاف احتجاج کیا تھا۔ مظاہرین کا موقف ہے کہ یہ معاہدہ مزاحمتی قوتوں کو غیر مسلح کرنے اور جنوبی لبنان میں اسرائیلی قبضے کو مزید مضبوط کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔

News ID 1940031

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha