26 جون، 2026، 10:17 PM

خلیج فارس کے عرب ممالک کا استحکام ایران کی مرہون منت ہے، علی اکبر ولایتی

خلیج فارس کے عرب ممالک کا استحکام ایران کی مرہون منت ہے، علی اکبر ولایتی

رہبر انقلاب کے بین الاقوامی امور کے مشیر علی اکبر ولایتی نے خلیج فارس تعاون کونسل کے حالیہ بیان پر کہا ہے کہ خلیج فارس کے عرب ممالک کا استحکام ایران کے مرہون منت ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب کے بین الاقوامی امور کے مشیر علی اکبر ولایتی نے خلیج فارس تعاون کونسل کے جانبدارانہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ خلیج فارس کے عرب ممالک کا موجودہ استحکام صدیوں سے آبنائے ہرمز جیسے اہم آبی راستے پر ایران کے ذمہ دارانہ اور مؤثر انتظام کا مرہون منت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مغربی طاقتوں نے اس خطے کو وحشت، جارحیت اور وسائل کی لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں دیا۔

ولایتی نے مزید کہا کہ خلیج فارس کے ساحل نشین اور سیاسی نابالغ عناصر سفارشی بیانات پر خوش نہ ہوں بلکہ یہ حقیقت سمجھیں کہ ان کی بقا بھی اسی دسترخوان سے وابستہ ہے جس کی بنیاد ایران نے رکھی ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ خطے میں بڑی تزویراتی تبدیلیوں کے دوران حاشیے پر موجود چھوٹے کرداروں کے لیے فیصلہ سازی کی میز پر کوئی جگہ نہیں ہوتی، وہ منظر سے ہٹا دیے جاتے ہیں، اور ان کی تزویراتی بقا بھی تہران کے تحمل اور برداشت کی مرہون منت ہے۔

News ID 1940006

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha