23 جون، 2026، 8:52 PM

ایران پیشگی اور اچانک کارروائی کے لیے مکمل تیار ہے، جنرل پوردستان

ایران پیشگی اور اچانک کارروائی کے لیے مکمل تیار ہے، جنرل پوردستان

ایرانی فوج کے اسٹریٹجک اسٹڈیز اینڈ ریسرچ سینٹر کے سربراہ جنرل احمد رضا پوردستان نے کہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کے لیے سو فیصد تیار ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی فوج کے اسٹریٹجک اسٹڈیز اینڈ ریسرچ سینٹر کے سربراہ جنرل احمد رضا پوردستان نے امریکی صدر کی دھمکیوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج ہر لحاظ سے مکمل طور پر تیار ہیں۔

مقامی ایرانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل پوردستان نے کہا کہ ایران کا فوجی نظریہ دفاعی حکمت عملی سے تبدیل ہو کر جارحانہ حکمت عملی میں داخل ہو چکا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جارحانہ فوجی نظریے میں پیشگی کارروائی بھی شامل ہوتی ہے، اور اگر اسلامی نظام کی جانب سے ضرورت محسوس کی گئی تو ایران نامعلوم مقامات پر پیشگی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کو حیران کر سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی مسلح افواج نے ابھی تک اپنی عسکری صلاحیتوں کا ایک بڑا حصہ استعمال ہی نہیں کیا، جبکہ دشمن بخوبی جانتا ہے کہ اگر اس نے کسی بھی قسم کی غلطی کی تو اسے ایران کی سرحدوں سے باہر اور آبنائے ہرمز سے آگے تک سخت جواب کا سامنا کرنا پڑے گا۔

جنرل پوردستان نے حالیہ جنگوں کا تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور مزاحمتی محاذ نے امریکہ کی قیادت میں قائم صہیونی، مغربی اور عرب اتحاد کے خلاف انتہائی کامیابی سے مقابلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ان جنگوں میں کامیابی کی سب سے بڑی علامت یہ تھی کہ دشمن نے خود جنگ بندی کی درخواست کی۔ ان کے بقول، جنگوں کی تاریخ میں ہمیشہ شکست کھانے والا فریق ہی جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 46 برس کی پابندیوں کے باوجود ایرانی مجاہدین کی استقامت نے دشمن کو مایوس کر دیا ہے، اور آج امریکی حکام کے بلند بانگ دعوے طاقت کی نہیں بلکہ ان کی بے بسی اور امریکہ کے زوال کی علامت ہیں۔

جنرل پوردستان نے اپنی گفتگو کے ایک اور حصے میں لبنان کی تازہ صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ایران لبنانی عوام کے دفاع کے لیے بھی مکمل طور پر تیار ہے۔

News ID 1939934

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha