20 جون، 2026، 4:29 PM

لبنان کے خلاف صہیونی جارحیت پر مقاومتی محاذ خاموش نہیں رہے گا، یمنی وزارت خارجہ

لبنان کے خلاف صہیونی جارحیت پر مقاومتی محاذ خاموش نہیں رہے گا، یمنی وزارت خارجہ

یمنی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ لبنان پر اسرائیلی حملے بین الاقوامی قوانین اور ایران-امریکا مفاہمتی یادداشت کی صریح خلاف ورزی ہیں، جس پر مقاومتی محاذ خاموش نہیں رہے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی وزارت خارجہ نے لبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ مزاحمتی محاذ ان حملوں کے سامنے خاموش تماشائی نہیں بنے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ لبنان کے خلاف اسرائیلی حملے بین الاقوامی قوانین اور ایران و امریکا کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کی کھلی خلاف ورزی ہیں، کیونکہ اس یادداشت میں تمام محاذوں، بالخصوص لبنان، کے خلاف فوجی کارروائیوں کے فوری اور مستقل خاتمے پر زور دیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی جارحیت کا مقصد خطے میں جاری کشیدگی کے خاتمے کی کوششوں کو سبوتاژ کرنا اور امن و استحکام کے حصول کے عمل کو ناکام بنانا ہے۔

یمنی وزارتِ خارجہ نے مزید کہا کہ مزاحمتی محاذ لبنان کے خلاف ان صہیونی حملوں کے سامنے ہرگز ہاتھ پر ہاتھ دھرے نہیں بیٹھے گا، جبکہ لبنانی مزاحمت کاروں کی کارروائیاں اپنے ملک کے دفاع کے جائز اور قانونی حق کے دائرے میں آتی ہیں۔

News ID 1939864

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha