5 جون، 2026، 10:38 PM

امریکہ کا ایران سے منسلک آئل ٹینکر ضبط کرنے کا دعوی

امریکہ کا ایران سے منسلک آئل ٹینکر ضبط کرنے کا دعوی

امریکہ نے دعوی کیا ہے کہ اس کی افواج نے بحر ہند میں ایک ایسے سپر آئل ٹینکر کو روک لیا ہے جسے واشنگٹن ایرانی تیل کی تجارت سے منسلک قرار دیتا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق داوینا نامی یہ جہاز پہلے ہی امریکی پابندیوں کی زد میں تھا اور دو ملین بیرل خام تیل لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ نے دعوی کیا ہے کہ اس کی فوج نے بحر ہند میں ایک بڑے بحری آپریشن کے دوران داوینا نامی سپر آئل ٹینکر کو تحویل میں لے لیا ہے، جسے واشنگٹن ایرانی تیل کی تجارت سے منسلک قرار دیتا ہے۔

امریکی انڈو پیسیفک کمانڈ کے مطابق یہ کارروائی رات کے وقت انجام دی گئی اور نشانہ بننے والا جہاز کسی قومی پرچم کے تحت رجسٹرڈ نہیں تھا۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ جہاز پہلے ہی پابندیوں کی فہرست میں شامل تھا۔

امریکی کمانڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ ایران سے وابستہ سمجھے جانے والے نیٹ ورکس کے خلاف عالمی سطح پر اپنی بحری کارروائیاں جاری رکھے گی۔

امریکی حکام کے مطابق داوینا کو اکتوبر 2024 میں ایرانی تیل کی تجارت سے مبینہ تعلقات کی بنیاد پر پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ یہ ایک سپر آئل ٹینکر ہے جو تقریباً 20 لاکھ بیرل خام تیل منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس دعوے کے حوالے سے ایرانی حکام کی جانب سے تاحال کوئی سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا۔

News ID 1939582

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha