5 مئی، 2026، 8:15 PM

جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری، اسرائیلی فضائیہ کا جنوبی لبنان پر شدید حملہ+ویڈیو

جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری، اسرائیلی فضائیہ کا جنوبی لبنان پر شدید حملہ+ویڈیو

اسرائیلی افواج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنوبی لبنان پر فضائی اور توپخانے کے حملے جاری ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی فضائی حملوں کے تسلسل کی اطلاع دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے قصبے تبنین کو نشانہ بنایا۔ اسی طرح جنوبی لبنان کے قصبے قعقعیہ الجسر پر بھی اسرائیلی جنگی طیاروں نے بمباری کی۔

ادھر اسرائیلی فوج کے توپخانے نے جنوبی لبنان کے قصبوں المنصوری اور مجدل زون پر گولہ باری کی۔ مزید برآں، جنوبی لبنان کے قصبے جبشیت اور کفرا بھی اسرائیلی فضائی حملوں کا ہدف بنے۔

News ID 1939147

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha