10 اپریل، 2026، 3:57 PM

شہید امام خامنہ ای نے ملک کو بحرانوں سے نکالنے میں ولایت فقیہ کا کردار ثابت کردیا، امام جمعہ تہران

شہید امام خامنہ ای نے ملک کو بحرانوں سے نکالنے میں ولایت فقیہ کا کردار ثابت کردیا، امام جمعہ تہران

امام جمعہ تہران حجت الاسلام حاج اکبری نے شہید امام خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ولایت فقیہ اور وحدت ہی ایران کی قوت و استقامت کی ضامن ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ تہران حجت الاسلام حاج علی اکبری نے کہا کہ امام خمینی اور امام خامنہ‌ای (رضوان اللہ تعالی علیهما) جدید دور میں تقوا اور خداوند کی اطاعت کی بہترین مثال ہیں۔

تہران میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امت اسلامی نے امام راحل کی شہادت کے بعد یتیمی محسوس کی، مگر شہید رہبر معظم نے ولایت فقیہ کی طاقت سے ملک کو بحرانوں اور فتنے سے محفوظ رکھا۔ اپنی معنویت، اخلاق، عرفان اور مسلسل دعا و توسلات کے ذریعے، انہوں نے حکمرانی کی ایک بہترین مثال قائم کی اور آنے والی نسلوں کے لیے راہ ہموار کی۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ حضرت آیت‌الله حاج سید مجتبی خامنہ‌ای اس راستے کو آگے بڑھائیں گے۔

خطیب جمعہ نے دشمن کی سازشوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عالمی اتحاد، ایران کے خلاف سازشیں، اور فوجی حملے بھی کامیاب نہ ہوسکے۔ دشمن کے دو بڑے بیڑے ایک ناکام حملے کے بعد واپس ہوئے اور دوسرا خوف کے مارے ہم سے دور رہا۔

انہوں نے کہا کہ دشمن کی ہر سازش، چاہے داخلی شورش پیدا کرنا ہو یا جنگی بیانیہ سازی، ناکام ہوئی اور ان کی ہر دھمکی عالمی سطح پر مضحکہ خیز بن گئی۔

حجت‌الاسلام اکبری نے مزید کہا کہ ایران کا نظام ایک ہوشیار اور حاضر دماغ قیادت کے زیر سایہ ہے، اور فوجی و عوامی سطح پر لوگ میدان خالی نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن ذرہ برابر بھی اعتماد نہیں کیا جاسکتا، ہمارے اعلی حکام اور عوام دونوں دشمن کے بارے میں شدید بدگمانی رکھتے ہیں۔

خطیب جمعہ نے مقاومتی بلاک خصوصاً لبنان کے لیے پیغام دیا کہ دشمن نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی اور خبیثانہ کارروائیاں کیں، مگر حزب اللہ اور لبنانی عوام جواب دے رہے ہیں اور اگر دشمن مزید تجاوز کرے تو ایرانج مسلح افواج کی طرف سے شدید جواب ملے گا۔

News ID 1938823

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha