مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف شہید جنرل سید عبد الرحیم موسوی کو نماز جمعہ کے بعد قم میں حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا میں دفن کیا گیا۔
شہید جنرل موسوی کی نماز جنازہ نماز جمعہ کے بعد مصلائے قدس میں ادا کی گئی۔ جس کے بعد ہزاروں لوگوں نے جانبازان اسکوائر سے حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا تک شاندار تشییع کی۔
تشییع کے دوران شرکاء ہاتھوں میں ایران اور مقاومتی محاذ کے پرچم اٹھائے ہوئے تھے جبکہ سینکڑوں لوگوں کے ہاتھوں میں شہید امام خامنہ ای، رہبر معظم آیت اللہ مجتبی خامنہ ای اور شہید جنرل موسوی کی تصاویر بھی تھیں۔
اس موقع پر امریکہ اور صہیونی حکومت کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے گئے اور مکمل فتح تک دشمن سے نبردآزمائی کا عزم ظاہر کیا گیا۔
آپ کا تبصرہ