مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے کہا ہے کہ پاکستان کو تجارت اور ٹرانزٹ تجارت کیلئے مکمل سہولت فراہم کرنے پر حکومت ایران کاشکرگزار ہوں۔
اپنے بیان میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو کاکہناتھا کہ ایران نے مشکل حالات میں پاکستان کی ایران کے ساتھ تجارت میں مکمل سہولت فراہم کی،ایران کے ذریعے ٹرانزٹ تجارت کیلئے بھی مکمل سہولت فراہم کی گئی۔
مدثر ٹیپو کاکہناتھا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان زمینی سرحدیں معمول کے مطابق فعال اور تجارتی سرگرمیاں جاری ہیں،سرحدی مقامات پر گرین چینلز فعال ہیں جو دونوں جانب اشیا کی تیزتر ترسیل میں مدد دے رہے ہیں۔
ان کاکہناتھا کہ پاکستان بھی تہران کے ساتھ بھرپور تعاون کررہا ہے تاکہ جاری صورتحال کے باوجود تجارت متاثر نہ ہو ،تجارتی رش اور مسائل کو باہمی کوششوں سے حل کیا جارہا ہے،مدثر ٹیپو کاکہناتھا کہ پاکستانی سفارتخانہ ایران اور پاکستان میں سرکاری و نجی سٹیک ہولڈرز سے مسلسل رابطے میں ہے۔
آپ کا تبصرہ