17 مارچ، 2026، 1:24 PM

ایران کے عوام کی تاریخی فتح قریب ہے، لاریجانی کا ٹرمپ کو جواب

ایران کے عوام کی تاریخی فتح قریب ہے، لاریجانی کا ٹرمپ کو جواب

ایران کی اعلیٰ سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے ٹرمپ کے بیان کو طنزیہ انداز میں مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی عوام کی تاریخی فتح قریب ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی نے ایرانی قوم کو فتح نزدیک ہونے کی خوشخبری دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاریجانی نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں لکھا ہے کہ 47 سال پہلے جب اسلامی انقلاب کی کامیابی قریب تھی تو پہلوی حکومت کے توہم کا شکار وزیر اعظم نے کہا تھا کہ سڑکوں پر جمع ہجوم کے نعروں کی آواز حقیقی نہیں بلکہ ٹیپ ریکارڈنگ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب ٹرمپ ایران کے مختلف شہروں میں امریکہ اور اسرائیل کے خلاف ہونے والے لاکھوں افراد کے مظاہروں کے بارے میں کہہ رہے ہیں کہ یہ تصاویر مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی ہیں۔

لاریجانی نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ ایران کے عوام کی تاریخی فتح ایپسٹین جزیرے کے باقی ماندہ لوگوں پر قریب ہے۔

News ID 1938549

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha