مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری جنرل علی لاریجانی نے کہا ہے کہ ایران نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا راستہ بند نہیں کیا۔ واشنگٹن خود ہی متنازع مسائل اٹھا کر مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ڈالتا ہے۔
اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں لاریجانی نے لکھا کہ مذاکرات کا راستہ بند نہیں ہے، لیکن یہ امریکی ہیں جو صرف زبانی جمع خرچ کرتے ہیں اور مذاکرات کی میز پر نہیں آتے۔ ایران پر مذاکرات سے بھاگنے کا الزام بے بنیاد ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم حقیقت میں عقلمندانہ مذاکرات چاہتے ہیں، لیکن وہ ایسے مطالبات پیش کرتے ہیں جن کے پورا ہونے کا امکان نہیں، جیسے میزائل پروگرام پر پابندی، اور اس طرح وہی مذاکرات کو ناممکن بنا دیتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ