مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی۔
دونوں وزرائے خارجہ نے ایران کے جوہری پروگرام، دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
روسی وزارت خارجہ نے اس گفتگو کے بعد کہا کہ ماسکو ایران کے جائز حقوق کے احترام اور مذاکرات کے ذریعے منصفانہ حل تلاش کرنے کے عمل کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
سرگئی لاوروف نے سعودی ٹی وی کو ایک انٹرویو میں کہا کہ تہران ہمیشہ جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے کی پابندی پر قائم رہا ہے۔ امریکہ اور اسرائیل نے ایران کے جوہری مراکز پر حملہ کرکے خطرناک اقدام کیا۔
آپ کا تبصرہ