مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی نے نیا رخ اختیار کرلیا ہے۔
یمنی ذرائع کے مطابق سعودی افواج صوبہ شبوہ کے دارالحکومت عتق میں داخل ہوگئی ہیں اور مغربی عتق میں واقع اہم فوجی اڈے مرہ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے، جو پہلے ابوظہبی کے حمایت یافتہ عناصر کے پاس تھا۔
یاد رہے کہ جنوبی یمن میں اثر و رسوخ کے معاملے پر دونوں خلیجی اتحادیوں کے درمیان اختلافات نمایاں ہورہے ہیں۔ یہ اقدام حالیہ تناؤ کے بعد جنوبی صوبوں میں اپنا اثر دوبارہ مستحکم کرنے کی کوشش کا حصہ ہے۔
مرہ اڈہ یمن کے بڑے فوجی مراکز میں شمار ہوتا ہے اور اسے اسٹریٹجک اہمیت حاصل ہے۔ اس سے قبل یہاں امارات کے حمایت یافتہ علیحدگی پسند عناصر خصوصا جنوبی عبوری کونسل کے جنگجو تعینات تھے۔ صوبہ شبوہ تیل کی دولت اور دو اہم بندرگاہوں کی وجہ سے غیر معمولی جغرافیائی و معاشی اہمیت رکھتا ہے۔
آپ کا تبصرہ