مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انڈونیشیا کے وزیر خارجہ سوگیونو نے انقلابِ اسلامی ایران کی کامیابی کی 47ویں سالگرہ پر ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی، حکومت ایران اور ایرانی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ اس سال ایران اور انڈونیشیا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کو 76 برس مکمل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دہائیوں میں دونوں ممالک نے تاریخی روابط، باہمی یکجہتی اور مختلف شعبوں میں مشترکہ اہداف کی بنیاد پر تعلقات کو فروغ دیا ہے۔
سوگیونو نے ایران کے ساتھ اعتماد پر مبنی شراکت داری کو سراہتے ہوئے کہا کہ انڈونیشیا، ایران کے ساتھ مل کر دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے اور دونوں قوموں کے دیرپا مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
آپ کا تبصرہ