11 فروری، 2026، 12:10 PM

عراقچی کا پاکستانی وزیر خارجہ سے رابطہ، امریکہ سے جوہری مذاکرات پر گفتگو

عراقچی کا پاکستانی وزیر خارجہ سے رابطہ، امریکہ سے جوہری مذاکرات پر گفتگو

ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستانی ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران امریکہ کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک گفتگو کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گفتگو کے دوران عباس عراقچی نے مسقط میں ایران اور امریکہ کے درمیان جاری بالواسطہ مذاکرات کے عمل سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور واضح کیا کہ ایران ایک منصفانہ، متوازن اور قابل اعتماد معاہدے کا خواہاں ہے جو قومی مفادات کا تحفظ یقینی بنائے۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے آئندہ مذاکرات کی کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان سفارتی عمل کو آگے بڑھانے اور اس کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

News ID 1937981

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha