مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ترقی و اعتدال پارٹی کے قائم مقام سربراہ محمود واعظی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات اور رہبر انقلاب کو دی جانے والی دھمکیوں کے حوالے سے کہا ٹرمپ اپنی صدارت کے دوران، خصوصاً دوسرے دور میں، بغیر کسی مطالعے اور غور و فکر کے، الجھے ہوئے انداز میں بیانات دیتا ہے اور بہت جلد خود ہی اپنی باتوں سے پیچھے ہٹ جاتا ہے؛ اسی لیے اس وقت دنیا میں اس کی باتوں کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لیا جاتا۔
انہوں نے مزید کہا ان دنوں ہم عالمی امور کے حوالے سے ٹرمپ کی مختلف اور بے ربط آراء سن رہے ہیں؛ کہیں فوجی دھمکیاں، کہیں تجارتی ٹیرف میں اضافہ، کہیں گرین لینڈ پر قبضے کی بات، کہیں کینیڈا کو امریکہ کی پچاسویں یا اس سے زائد ریاست بنانے کا دعویٰ، اور کہیں پاناما کینال پر کنٹرول کی باتیں۔
حزبِ اعتدال و توسعه کے قائم مقام سربراہ نے کہا کہ ٹرمپ کے یہ بیانات خود اس کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور اس کی عالمی حیثیت میں مسلسل کمی کا باعث بن رہے ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا رہبر معظم انقلاب کے خلاف ٹرمپ کی ہرزہ سرائی، درحقیقت اس شکست کا نتیجہ ہے جس کا سامنا اسے 12 روزہ جنگ اور حالیہ بدامنیوں میں کرنا پڑا؛ کیونکہ 12 روزہ مسلط کردہ جنگ اور اس کے بعد ہونے والی بدامنیوں، جنہیں امریکہ اور صہیونی حکومت کی کھلی حمایت حاصل تھی، سے انہیں کوئی فائدہ حاصل نہ ہو سکا۔ اسی لیے ٹرمپ کا ذاتی کینہ اسے ایسی ناقابل سماعت باتیں کہنے پر اکسا رہا ہے۔ مجموعی طور پر ٹرمپ کے یہ بیانات دو بڑی ناکامیوں کا نتیجہ ہیں اور ان پر کوئی توجہ نہیں دینی چاہیے۔
واعظی نے مزید کہا خود ٹرمپ بھی جانتا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے رہبر کے خلاف اس کی باتوں کا ایران میں کوئی خریدار نہیں، اور نہ ہی دنیا میں کسی نے اسے سنجیدگی سے لیا، کیونکہ سب نے عملی طور پر 12 جنوری ۲۰۲۶ کو پورے ملک میں دہشت گردوں کے خلاف عوامی مارچ کا مشاہدہ کیا۔
انہوں نے تاکید کی رہبر معظم انقلاب کی قیادت میں ایران نے دو نہایت خطرناک مرحلوں، یعنی 12 روزہ دفاع مقدس اور صہیونی و امریکی حمایت سے ہونے والی منظم بدامنیوں، کو کامیابی سے عبور کیا۔ ہم احتجاج کرنے والوں اور فساد پھیلانے والوں کے درمیان واضح فرق کے قائل ہیں اور ان افراد کا احترام کرتے ہیں جنہیں مہنگائی اور معاشی مشکلات پر حقیقی تشویش ہے۔ ریاست بھی اپنی ذمہ داری سمجھتی ہے کہ عوامی مطالبات کو ترجیح دے اور حکومت مسائل، رکاوٹوں اور کمزوریوں کے حل کے لیے سنجیدہ کوشش کرے۔
واعظی نے آخر میں کہا غیر ملکی ایجنٹ عناصر جو تخریب کاری، خوف پھیلانے اور عوامی حقوق پامال کرنے کے مقصد سے سڑکوں پر نکلتے ہیں، درحقیقت باشعور اور جائز مطالبات اٹھانے والی آوازوں کو دبانا اور قانونی احتجاج کو منحرف کرنا چاہتے ہیں، تاکہ عوام کی فلاح ممکن نہ ہو اور ایران میں اصلاحات انجام نہ پا سکیں۔ دشمنوں کے کھلے اعتراف کے مطابق وہ ایران کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں، لیکن باشعور اور بہادر ایرانی عوام کی حمایت کے ساتھ یہ خواب کبھی شرمندۂ تعبیر نہیں ہو سکے گا۔
آپ کا تبصرہ