مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے کہا کہ ایرانی کے عوام نے ایک بار پھر امریکا اور صیہونی حکومت کے ناپاک اہداف کو ناکام بنادیا۔
انھوں نے کہا کہ یورپی ممالک نے اپنے بلند وبانگ دعووں کے باوجود ، امریکا کی ایک دھمکی پر یوکرین کے معاملے میں ذلت و رسوائی اور یہ پسپائی قبول کرلی کہ یوکرین کے موجودہ حالات میں ان کا کوئی کردار نہیں ہوگا، لیکن ہمارے عوام امریکا کی دھمکیوں کے مقابلے میں ڈٹ گئے اور ایران اسلامی کی عزت و سربلندی اور خومختاری کی حفاظت میں کامیاب رہے۔
ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر نے کہا کہ امریکا اور صیہونی حکومت نے اس سے پہلے بارہ روزہ جنگ بھی ایران اسلامی کی تقسیم اور اس کا شیرازہ منتشر کرنے کے لئے مسلط کی تھی لیکن ہماری مسلح افواج نے عوام کے بھرپور تعاون سے دشمن پر ایسے کار ی وار کئے کہ اس کے سامنے پسپائی کے سوا کوئی راستہ باقی نہیں رہا۔
انھوں نے کہا کہ دشمن نے براہ راست جارحیت میں ناکام ہونے کے بعد ایران میں اندرونی خلفشار اور بدامنی پھیلانےکی منصوبہ بندی کی اور عوام کے پرامن احتجاجی مظاہروں کو اغوا کرکے پورے ملک میں دہشت گردی کا بازار گرم کرنے کی کوشش لیکن عوام نے ایک بار پھر ہوشیاری سے کام لیا اور امریکا و صیہونی حکومت کو ایک بار پھر ذلت آمیز شکست سے دوچار کیا۔
آپ کا تبصرہ