10 جنوری، 2026، 12:12 PM

شکست خوردہ خاندان پر جوا کھیلنا خسارے کا سودا ہے، ایران

شکست خوردہ خاندان پر جوا کھیلنا خسارے کا سودا ہے، ایران

حکومتی ترجمان نے کہا کہ بیرونی طاقتوں کا سہارا عوامی حمایت کا نعم البدل نہیں بن سکتا۔ رائے عامہ کے خلاف کوئی بھی سازش لازمی طور پر ناکامی سے دوچار ہوگی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے کہا ہے کہ بیرونی نسخے کبھی بھی عوامی حمایت کا متبادل نہیں بن سکتے۔ اس حقیقت کے بر خلاف کوئی بھی حکمت عملی یقینی طور پر ناکام ہوگی۔  

انہوں نے وینزویلا کی تازہ سیاسی صورتحال اور امریکی رویے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ واقعات ایک بار پھر ثابت کرتے ہیں کہ بڑی طاقتیں اصولوں پر نہیں بلکہ اپنے وقتی مفادات اور سیاسی حکمت عملی کے مطابق فیصلے کرتی ہیں۔ امریکی حکام کی جانب سے اپوزیشن کے بعض چہروں سے فاصلہ اختیار کرنا اور جانشینی کے نئے منصوبے پیش کرنا اس رویے کی واضح مثال ہے۔  

انہوں نے مزید کہا کہ یہ تجربہ ان گروہوں کے لیے سبق ہے جو یہ سمجھتے ہیں کہ بیرونی دباؤ یا غیرملکی مداخلت کے ذریعے کسی ملک کی تقدیر بدلی جاسکتی ہے۔ تاریخ نے بارہا دکھایا ہے کہ ایسے گروہ طاقتوں کی ترجیحات بدلنے پر سب سے پہلے قربانی کا شکار ہوتے ہیں۔  

مهاجرانی نے کہا کہ جو عناصر آج شکست خوردہ تاریخی خاندانوں کی واپسی پر جوا کھیل رہے ہیں، انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ کوئی بھی بیرونی سہارا عوامی حمایت کا نعم البدل نہیں ہوسکتا۔ یہی بنیادی حقیقت ہے جس کی وجہ سے ہر بیرونی منصوبہ ناکامی سے دوچار ہوتا ہے۔

News ID 1937626

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha