1 جنوری، 2026، 11:57 AM

ایران میں فسادات کی سازش بے نقاب، غیر ملکی عناصر گرفتار

ایران میں فسادات کی سازش بے نقاب، غیر ملکی عناصر گرفتار

ایرانی وزارت انٹیلیجنس کے مطابق گرفتار شدگان کا تعلق امریکہ اور یورپ میں قائم ایران مخالف گروہوں سے تھا جن کا مقصد ملک میں پرتشدد مظاہروں کو ہوا دینا تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت انٹیلیجنس کے ایک باخبر ذریعے نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں فسادات کی سازشوں میں ملوث عناصر کی شناخت کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے، جن کے بیرون ملک ایران مخالف گروہوں سے روابط کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ گرفتار شدگان میں سے پانچ افراد امریکہ میں قائم ملک دشمن گروہوں سے رابطے میں تھے، جبکہ دو یورپ میں موجود مخالف گروہوں سے وابستہ تھے۔ ان افراد پر الزام ہے کہ وہ ملک میں بدامنی اور تشدد کو ہوا دینے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

وزارت انٹیلیجنس کے مطابق کارروائی کے دوران اسمگل شدہ 100 پستول بھی برآمد کیے گئے، جو قانونی سامان کی آڑ میں ملک میں داخل کیے گئے تھے۔ اسلحے کی ترسیل میں ملوث عناصر کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ابتدائی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان گروہوں کا مقصد ملک میں احتجاجی مظاہروں کے دوران تشدد کو بھڑکانا اور عوامی املاک کو نقصان پہنچانا تھا۔

News ID 1937437

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha