مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے تین سیٹلائٹس طلوع-3، ظفر-2 اور کوثر 1.5 کو روس کے ووستوچنی خلائی مرکز میں روسی سایوز-2.1b لانچ وہیکل کے ساتھ یکجا کردیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، لانچ کی تیاریوں کے سلسلے میں سایوز راکٹ کو تکنیکی کمپلیکس سے لانچ پیڈ منتقل کردیا گیا ہے۔ یہ ایک ملٹی پے لوڈ مشن ہے، جس کے تحت راکٹ ایرانی سیٹلائٹس کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک کے درجنوں سیٹلائٹس بھی خلا میں لے جائے گا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روسی لانچ وہیکل اس سے قبل بھی مختلف ممالک کے متعدد سیٹلائٹس کو مدار میں منتقل کرچکا ہے۔ سایوز راکٹ کو 28 دسمبر کی شام کو مدار کی جانب روانہ کیا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ