2 دسمبر، 2025، 9:30 AM

ایران و روس کا منی لانڈرنگ کے خلاف تعاون پر اتفاق  

ایران و روس کا منی لانڈرنگ کے خلاف تعاون پر اتفاق  

ایران کے سفیر کاظم جلالی نے روسی مالیاتی حکام سے منی لانڈرنگ کے خلاف تعاون پر بات چیت کی۔ 

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے روس میں سفیر کاظم جلالی نے روسی فیڈرل فنانشل مانیٹرنگ سروس (روسفن مانیٹرنگ) کے سربراہ یوری چکھانچن سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور اسلامی جمہوریہ ایران و یوریشین گروپ (EAG) کے درمیان منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے خلاف کثیرالجہتی تعاون کو وسعت دینے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ 

یوری چکھانچن نے ایران کے ابتدائی اقدام اور EAG اجلاسوں میں فعال شرکت کو سراہا اور کہا کہ روس ایران کے ساتھ مہارت کے تبادلے اور تکنیکی مشاورت کے لیے تیار ہے تاکہ رکن ممالک کے ساتھ ایران کی شمولیت اور تعامل مزید بہتر ہو سکے۔  

یوریشین گروپ برائے انسدادِ منی لانڈرنگ و دہشت گردی کی مالی معاونت، ایف اے ٹی ایف (FATF) سے وابستہ نو علاقائی اداروں میں سے ایک ہے۔ اس کا 43واں عمومی اجلاس نومبر میں منسک، بیلاروس میں منعقد ہوا، جس میں 18 ممالک کے 35 وفود اور 15 سے زائد بین الاقوامی تنظیموں نے شرکت کی۔  

دسمبر کے اوائل میں منسک میں منعقد ہونے والے EAG اجلاس میں یوری چکھانچن کو 2026–2027ء کی مدت کے لیے گروپ کا آئندہ صدر منتخب کیا گیا۔

News ID 1936855

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha