30 نومبر، 2025، 10:55 PM

یمن میں یومِ آزادی پر ملین مارچ؛ دشمن مخالف فلگ شگاف نعرے

یمن میں یومِ آزادی پر ملین مارچ؛ دشمن مخالف فلگ شگاف نعرے

یمن میں یومِ آزادی کے موقع پر لاکھوں افراد نے صنعاء میں عظیم الشان مظاہرے میں شرکت کی۔ مظاہرین کے نعروں کا مطلب یہ تھا کہ آزادی ہمارا انتخاب ہے اور ہر قابض نابودی کے دہانے پر ہے۔  

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لاکھوں یمنی شہری عدن سے آخری برطانوی قابض کے اخراج کی اٹھاون ویں سالگرہ کے موقع پر صنعاء کے میدان السبعین میں عظیم الشان ملین مارچ میں شریک ہوئے۔ یمنی اس دن کو یومِ جلاء یا یومِ آزادی کے نام سے جانتے ہیں، انصاراللہ کے رہنما سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے اس ملین مارچ میں شرکت کی عمومی اپیل کی تھی۔   

اس مظاہرے کے اختتامی قرارداد میں کہا گیا: ہم اپنے رہنما سید عبدالملک بدرالدین الحوثی، صدر مہدی المشاط اور اپنی پوری قوم کو یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ہم اسلام اور جہاد کا پرچم بلند رکھنے کے اپنے عزم پر قائم ہیں، جیسا کہ ہمارے بزرگوں نے کیا تھا۔ 

بیان میں مزید کہا گیا کہ ہم دشمنوں اور ان کے ایجنٹوں کے ساتھ آئندہ مرحلے کے مقابلے کے لیے اپنی عسکری، سکیورٹی اور عوامی تیاری پر زور دیتے ہیں۔ ہم اپنے عادلانہ مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور فلسطین، لبنان اور امتِ مسلمہ کے مظلوم فرزندوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ اس قرار داد کی سرخی کچھ اس طرح تھی؛ "آزادی ہمارا انتخاب ہے اور قابض فنا کے دہانے پر ہے۔

یمنی مظاہرین نے کہا کہ 30 نومبر کی یادگار کے موقع پر ہم دنیا کے تمام ظالموں اور ان کے حامیوں کو یاد دلاتے ہیں کہ ہر قبضہ لازمی طور پر ختم ہو کر رہتا ہے، چاہے وہ کتنا ہی طویل کیوں نہ ہو۔ ہم مظلوم اقوام کو بھی پیغام دیتے ہیں کہ اگر وہ ارادہ اور عزم کے ساتھ خدا پر بھروسہ کریں تو بڑی فتوحات حاصل کر سکتے ہیں۔

News ID 1936835

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha