مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کردستان ریجن کی وزارتِ داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ گویر-اربیل روڈ پر فائرنگ کے واقعے میں ایک شہری ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔
وزارت کے مطابق، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بعض فسادی عناصر نے راستے میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں یہ جانی نقصان ہوا۔
جبکہ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز کردستان ریجن کی سکیورٹی فورسز نے اربیل جانے والی سڑک پر واقع لاناز ریفائنری کے سامنے احتجاج کے دوران فائرنگ کی، جس میں کم از کم دو افراد ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق، مظاہرین ریفائنری میں روزگار کے مواقع کا مطالبہ کر رہے تھے کہ اسی دوران حفاظتی اہلکاروں نے ان پر فائرنگ کر دی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک مظاہرہ کرنے والا شخص ہلاک ہوا جبکہ ریفائنری کے قریب موجود ایک ٹینکر ٹرک ڈرائیور بھی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
آپ کا تبصرہ