23 نومبر، 2025، 5:42 PM

ٹینک مرکاوا 4 ناکارہ، اسرائیل حماس کی اطلاعاتی برتری سے پریشان

ٹینک مرکاوا 4 ناکارہ، اسرائیل حماس کی اطلاعاتی برتری سے پریشان

اسرائیلی فوجی ریڈیو کے ایک صحافی نے اعتراف کیا ہے کہ حماس نے مرکاوا 4 ٹینکوں کے بارے میں برسوں سے خفیہ معلومات جمع کی تھیں اور اسی بنیاد پر انہیں ناکارہ بنا کر غزہ منتقل کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فوجی ریڈیو کے ایک صحافی نے اعتراف کیا کہ غزہ جنگ کے چند ماہ بعد صہیونی فوجی وسطی علاقے کے ایک سرنگ میں داخل ہوئے، جہاں یہ بات سامنے آئی کہ حماس نے مرکاوا 4 ٹینکوں کے بارے میں برسوں سے انتہائی دقیق معلومات جمع کی تھیں۔ یہ معلومات دیگر حساس فائلوں پر بھی مشتمل تھیں۔  

صحافی نے مزید کہا کہ انہی معلومات کی بنیاد پر حماس نے اپنے خصوصی دستوں کو ان ٹینکوں کے استعمال پر تربیت دی۔ نتیجتاً وہ اسرائیلی فوج کے مرکاوا 4 ٹینکوں کو غزہ کے اطراف میں ناکارہ بنانے اور پھر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد انہیں اندرونِ غزہ منتقل کرنے میں کامیاب ہوئے۔  

رپورٹ کے مطابق حماس کو اسرائیلی ٹینکوں میں موجود ایک خفیہ بٹن کے بارے میں بھی علم تھا، جو دبانے پر ٹینک کچھ وقت کے لیے غیر فعال ہو جاتا ہے۔  

اسرائیلی فوجی ریڈیو کے صحافی نے سوال اٹھایا کہ حماس ان محرمانہ معلومات تک کیسے پہنچی؟

News ID 1936673

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha