10 نومبر، 2025، 4:38 PM

جسمانی معذوری کی شرح میں غزہ کا بدترین ریکارڈ

جسمانی معذوری کی شرح میں غزہ کا بدترین ریکارڈ

بیروت میں واقع امریکی یونیورسٹی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ دنیا میں بچوں کے اعضا کاٹنے کے سب سے زیادہ کیسز والا خطہ بن چکا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بیروت میں واقع امریکی یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ غزہ دنیا میں بچوں کی اعضا کاٹنے کے سب سے زیادہ کیسز کا مرکز بن چکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، ستمبر 2025 تک غزہ میں زخمیوں کی تعداد 170,000 سے تجاوز کر چکی ہے، جن میں سے ایک چوتھائی افراد کو طویل مدتی علاج کی ضرورت ہے۔ یہ سب کچھ اس وقت ہو رہا ہے جب غزہ کا طبی نظام مکمل طور پر تباہی کے دہانے پر ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ غزہ شدید طبی عملے اور ضروری آلات کی کمی کا شکار ہے، جس کے باعث زخمیوں کا علاج تقریباً ناممکن ہو چکا ہے۔

News ID 1936403

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha