8 نومبر، 2025، 1:02 PM

اسرائیل کے ساتھ جنگ: 120 ممالک کی صہیونی حکومت کی مذمت ہماری فتح ہے، جنرل نائینی

اسرائیل کے ساتھ جنگ: 120 ممالک کی صہیونی حکومت کی مذمت ہماری فتح ہے، جنرل نائینی

سپاہ پاسداران انقلاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران نے صہیونی حکومت کو اس کی توقعات سے بڑھ کر جواب دیا جس سے دشمن جنگ بندی پر مجبور ہوا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل نائینی نے کہا ہے کہ ایران کے بھرپور اور متحد ردعمل نے اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کے تمام عسکری و سیاسی منصوبے ناکام بنا دیے۔ 12 روزہ جنگ میں ایران کی قومی وحدت، عوامی استقامت اور مسلح افواج کی طاقت نے دشمن کے تمام اندازے غلط ثابت کر دیے۔

جنرل نائینی نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کے دوران جب دشمن نے سیز فائر کی درخواست کی، تو یہ اس کی شکست کی واضح علامت تھی۔

ترجمان نے بتایا کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف دنیا بھر کے 120 ممالک نے مذمت کی، جبکہ ایران کی عوامی، سماجی اور عسکری طاقت نے فیصلہ کن کردار ادا کیا۔ جنگ کے دوران ایران کے نشریاتی ادارے کو نشانہ بنایا گیا، مگر میڈیا کی نفسیاتی مزاحمت نے دشمن کے عزائم ناکام بنا دیے۔

جنرل نائینی نے ایران کی کامیابی کے اسباب بیان کرتے ہوئے کہا کہ الہی مدد، رہبر انقلاب آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی قیادت، قومی اتحاد، درست جنگی بیانیہ اور مسلح افواج کی استقامت نے ایران کو فتح دلائی۔

واضح رہے کہ 13 جون کو اسرائیل نے ایران پر بلااشتعال حملہ کیا، جس کے دوران 1064 افراد شہید ہوئے، جن میں فوجی کمانڈر، جوہری سائنسدان اور عام شہری شامل تھے۔ امریکہ نے بھی جنگ میں شامل ہو کر ایران کے تین جوہری مراکز پر حملہ کیا، جو بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی تھی۔

ایران نے جوابی کارروائی میں مقبوضہ علاقوں اور قطر میں امریکی فوجی اڈے "العدید" کو نشانہ بنایا۔ 24 جون کو ایران کی کامیاب جوابی کارروائیوں کے نتیجے میں اسرائیل اور امریکہ کو جنگ روکنے پر مجبور ہونا پڑا۔

News ID 1936362

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha