30 اکتوبر، 2025، 8:31 AM

ایرانی خواتین والی بال ٹیم نے 2025 ایشیائی یوتھ گیمز کا ٹائٹل جیت لیا

ایرانی خواتین والی بال ٹیم نے 2025 ایشیائی یوتھ گیمز کا ٹائٹل جیت لیا

ایرانی خواتین والی بال ٹیم نے فائنل میں انڈونیشیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-2 سے شکست دے کر طلائی تمغہ حاصل کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی خواتین والی بال ٹیم نے بحرین میں جاری 2025 ایشیائی یوتھ گیمز کے فائنل میں انڈونیشیا کو سخت مقابلے کے بعد 3-2 سے شکست دے کر تاریخی کامیابی حاصل کی۔

اس سے قبل، ایرانی بال ٹیم نے پاکستان کو 3-0 سے شکست دی تھی۔

یاد رہے کہ تیسرے ایشیائی یوتھ گیمز بحرین میں 22 تا 31 اکتوبر منعقد ہو رہے ہیں، جنہیں 2026 میں ڈاکار (سینیگال) میں ہونے والے یوتھ اولمپک گیمز کے لیے کوالیفائنگ ایونٹ بھی قرار دیا گیا ہے۔

ایران نے ان کھیلوں میں مختلف شعبوں میں شرکت کے لیے 236 ایتھلیٹس پر مشتمل اپنا بڑا دستہ روانہ کیا ہے، جو اب تک شاندار کارکردگی دکھا رہا ہے۔

News ID 1936195

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha