28 اکتوبر، 2025، 11:32 PM

نتن یاہو کی وعدہ شکنی، غزہ پر دوبارہ اسرائیلی فضائی حملے شروع

نتن یاہو کی وعدہ شکنی، غزہ پر دوبارہ اسرائیلی فضائی حملے شروع

نتن یاہو کی جانب سے حکم کے بعد صہیونی فوج نے غزہ پر شدید حملوں کا سلسلہ شروع کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی افواج نے غزہ شہر پر فضائی حملوں کی نئی لہر شروع کی ہے، جس کا حکم صہیونی وزیراعظم بنجمن نتن یاہو نے دیا۔

ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ شہر پر شدید بمباری کی، جس کے بعد رفح اور خان یونس سے بھی گولیوں اور دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق، نتن یاہو نے فوج کو فوری اور طاقتور حملے کرنے کا حکم دیا تھا۔

اس سے پہلے اسرائیل نے حماس پر جنگ بندی کی واضح خلاف ورزی کا الزام عائد کیا تھا۔

دوسری جانب، حکومت غزہ نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیل نے 10 اکتوبر سے نافذ جنگ بندی کے بعد اب تک 125 خلاف ورزیاں کی ہیں، جن میں 94 فلسطینیوں کی شہادت ہوئی ہے۔

News ID 1936179

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha