25 اکتوبر، 2025، 8:42 PM

صہیونی فوج کی بمباری؛ خان یونس میں شہری عمارات تباہ

صہیونی فوج کی بمباری؛ خان یونس میں شہری عمارات تباہ

صہیونی فوج نے خان یونس اور دیگر علاقوں میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری عمارات اور علاقے کو توپ خانے سے نشانہ بنایا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ میں صہیونی فوج نے خان یونس اور دیر بلح کے علاقوں میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری عمارات اور علاقے کو توپ خانے سے نشانہ بنایا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، صہیونی فوج نے غزہ کے ساحل سے تین فلسطینی ماہی گیروں کو گرفتار کیا اور ان کے وسائل بھی تباہ کر دیے گئے ہیں۔

بعض ذرائع کے مطابق خان یونس میں ملبے کی مقدار ۵۰ سے ۶۰ ملین ٹن تک پہنچ گئی ہے اور مکمل صفائی کے لیے وسیع اور وقت طلب کارروائی کی ضرورت ہے۔ انسانی بحران کی شدت کے پیش نظر، تمام سرحدی گذرگاہیں فوری طور پر کھولنے اور امدادی سامان اور مریضوں کی نقل و حمل کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔

غزہ میں تقریباً ۱۸ ہزار مریض فوری طبی امداد کے منتظر ہیں اور گذرگاہیں بند ہونے سے ان کی جان خطرے میں ہے۔ ڈاکٹر بسام زقوت نے کم وسائل، دوائی اور عملے کی کمی کو بنیادی رکاوٹ قرار دیتے ہوئے موبائل کلینک اور صحرائی اسپتالوں کے قیام پر زور دیا، تاکہ فرسودہ نظامِ صحت پر دباؤ کم کیا جا سکے اور شہریوں کو ہنگامی طبی خدمات فراہم کی جا سکیں۔

News ID 1936123

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha