مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے یوکرائن جنگ ختم کرنے کے لیے اپنی شرط امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فون پر بتا دی۔
دو سینئر اہلکاروں کے مطابق، پوٹن نے فون کال میں کہا کہ جنگ ختم کرنے کے لیے کییف کو مشرقی یوکرائن کے اسٹریٹجک علاقے دونتسک پر مکمل کنٹرول روس کو سونپنا ہوگا۔
ٹرمپ نے کہا کہ ان کی پوٹن کے ساتھ بات چیت نتیجہ خیز رہی اور اس سے مشرق وسطیٰ میں ان کی کامیابیوں کی روشنی میں روس اور یوکرائن کے درمیان جنگ ختم کرنے کے مذاکرات کو مدد ملے گی۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ پوٹن سے ہنگری کے دارالحکومت بوداپیسٹ میں ملاقات کریں گے۔ وائٹ ہاؤس نے بھی تصدیق کی کہ اگلی ملاقات ممکنہ طور پر بوداپیسٹ میں ہو گی اور پوٹن نے ملاقات کے لیے اپنی آمادگی ظاہر کی ہے۔
آپ کا تبصرہ