مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حماس نے جنوبی لبنان پر اسرائیلی فضائی اور ڈرون حملوں کو کھلی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی جارحیت نہ صرف لبنان بلکہ پورے عرب عالم کے خلاف خطرناک اشتعال انگیزی ہے، جو عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔
تحریک نے لبنان کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے عرب ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی جرائم کے خلاف متحدہ مؤقف اختیار کریں اور اس جارحیت کو بین الاقوامی عدالت میں لے جائیں۔
آپ کا تبصرہ