24 ستمبر، 2025، 5:14 PM

نتن یاہو کو میزائل سے ٹکڑے ٹکڑے کرنے کے بجائے قانون کے شکنجے میں لانا ہوگا: صدر چلی

نتن یاہو کو میزائل سے ٹکڑے ٹکڑے کرنے کے بجائے قانون کے شکنجے میں لانا ہوگا: صدر چلی

چلی کے صدر گابریل بوریک نے اسرائیلی مظالم پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نتن یاہو کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے کے بجائے قانون کے مطابق عالمی سطح پر جواب دہ بنایا جانا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چلی کے صدرِ گابریل بوریک نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی وزیرِ اعظم بن یامین نتانیاہو اور دیگر اسرائیلی حکام کے خلاف بین الاقوامی عدالت میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ نتانیاہو اور اس کا خاندان کسی میزائل حملے میں ہلاک ہو، بلکہ چاہتے ہیں کہ انہیں فلسطینیوں کی نسل کشی کے جرم میں عالمی عدالت میں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

 صدر بوریک نے اسرائیل کی جانب سے قطر اور ایران کے خلاف جارحیت پر بھی شدید تنقید کی اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ نفرت کے خلاف متحد ہو کر ایک کثیر قطبی عالمی نظام کو فروغ دے۔

انہوں نے غزہ کی صورتحال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا: "مجھے نہیں معلوم کہ ان حالات میں غزہ کے بارے میں کیا کہا جائے۔ ان بے گناہوں کی نظریں آج بھی ہم پر ہیں۔ یہ انسانی بحران دراصل ایک عالمی سانحہ ہے۔

چلی کے صدر نے زور دیا کہ تشدد کے سامنے کسی قسم کی چشم پوشی قابل قبول نہیں۔

News ID 1935545

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha