مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران نے کہا ہے کہ یورپی ممالک کے حالیہ اقدامات کے بعد عالمی جوہری ایجنسی کے ساتھ تعاون کا سلسلہ معطل کہا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق، صدر پزشکیان کی صدارت میں ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے اجلاس میں خطے کی موجودہ صورتحال اور اسرائیل کی مہم جوئیوں پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔
اجلاس میں یورپی ممالک کی جانب سے ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے کی گئی کارروائیوں پر فیصلہ کیا گیا کہ وزارت خارجہ کی جانب سے عالمی ایجنسی کے ساتھ تعاون کے باوجود یورپی ممالک کے غیر تعمیری اقدامات کی وجہ سے عملی تعاون روک دیا جائے گا۔
علاوہ ازیں اعلی کونسل نے وزارت خارجہ کو ہدایت دی کہ ملکی مفادات کے تحفظ کے لیے عالمی سطح پر مذاکرات جاری رکھے جائیں۔
آپ کا تبصرہ