8 ستمبر، 2025، 4:56 PM

خفیہ دستاویزات کی منتقلی غیرقانونی، بے بنیاد الزامات لگانا برطانیہ کی پرانی عادت، ایرانی وزارت خارجہ

خفیہ دستاویزات کی منتقلی غیرقانونی، بے بنیاد الزامات لگانا برطانیہ کی پرانی عادت، ایرانی وزارت خارجہ

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے عالمی جوہری ایجنسی کے کردار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایجنسی کے اہلکاروں نے فردو کی اسناد بیرون ملک منتقل کرکے غیرقانونی اقدام کیا تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ مئی کے آغاز میں فردو سے عالمی ایٹمی ادارے کے معائنہ کاروں نے دو خفیہ دستاویزات ویانا منتقل کیں جو ضابطوں کے منافی تھا۔ جوہری ایجنسی نے بھی اعتراف کیا ہے کہ یہ اقدام نہیں ہونا چاہیے تھا۔ ایران کا فیصلہ درست تھا کیونکہ یہ حساس اسناد باہر نہیں جانی چاہئیں۔

انہوں نے قطر میں ایرانی وزیر خارجہ عراقچی اور یورپی رہنما کایا کالاس کی ملاقات کو مفید اور مثبت قرار دیا اور کہا کہ امید ہے یورپ اپنے موقف میں تبدیلی لائے گا۔

امریکی وزارت دفاع کا نام بدل کر وزارت جنگ رکھنے پر ترجمان نے کہا کہ حقیقت یہی ہے کہ واشنگٹن ہمیشہ دوسرے ملکوں کے خلاف جنگی منصوبے بناتا رہا ہے۔ اس رویے سے واضح ہے کہ امریکہ اقوام متحدہ کے منشور کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہا ہے، جس میں طاقت کے استعمال پر پابندی عائد ہے۔

برطانوی پارلیمنٹ کی ایران مخالف رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے بقائی نے کہا کہ یہ نیا نہیں بلکہ پرانی روایت ہے۔ برطانیہ کی ایران میں مداخلت سب پر واضح ہے۔ بغیر ثبوت کے الزام عائد کرنا محض دباؤ ڈالنے کا طریقہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور جوہری ایجنسی کے آئندہ مذاکرات پر فیصلہ ابھی تہران میں زیر غور ہے، اور وقت کا اعلان بعد میں ہوگا۔

امریکہ کی طرف سے اقوام متحدہ میں ایرانی وفد پر سفری پابندیوں کے بارے میں ترجمان نے کہا کہ یہ میزبانی کے اصولوں کے منافی ہے۔ اس کے باوجود ایران اپنی پالیسیوں کو دنیا کے سامنے رکھنے کا موقع ضرور استعمال کرے گا۔ فلسطین میں جاری نسل کشی اس وقت دنیا کا سب سے اہم موضوع ہے اور یہ اجلاس میں نمایاں رہے گا۔

یورپی یونین کی جانب سے شنگھائی تعاون تنظیم سے متعلق بیانات پر بقائی نے کہا کہ یہ رقابت کو دشمنی میں بدلنے کی مثال ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر یورپ قانون کی بات کرتا ہے تو کیا یہی قوانین فلسطین میں نسل کشی کی اجازت دیتے ہیں؟

ایران کے آئی اے ای اے میں پیش کیے جانے والے مسودے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس میں صاف کہا گیا ہے کہ ایٹمی مراکز پر کسی بھی ملک کا حملہ ممنوع ہے اور یہ عالمی امن کے خلاف ہے۔ امریکہ کی مخالفت اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ قوانین کو نظر انداز کرکے طاقت کے زور پر اپنی پالیسی مسلط کرنا چاہتا ہے۔

وینزویلا کے ساتھ تعلقات پر بقائی نے کہا کہ دونوں ملکوں کے روابط پرانے اور باہمی احترام پر مبنی ہیں۔ امریکہ کی جانب سے خطے میں دباؤ بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہے۔ ایران وینزویلا کے ساتھ کھڑا ہے۔

بی بی سی کی جانب سے امام موسی صدر پر بنائے گئے دستاویزی فلم پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بے بنیاد ہے اور اس میں کوئی ٹھوس ثبوت نہیں دیا گیا۔ امام موسیٰ صدر ایک بین الاقوامی شخصیت تھے اور ان کی گمشدگی جبری اغوا کے زمرے میں آتی ہے۔ ایران اس معاملے پر لیبیا کے ساتھ رابطے میں ہے۔

News ID 1935243

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha