1 ستمبر، 2025، 10:02 AM

القسام کے مجاہدین کی اسرائیلی فوج کے خلاف کامیاب کارروائی، کئی زخمی و گرفتار

القسام کے مجاہدین کی اسرائیلی فوج کے خلاف کامیاب کارروائی، کئی زخمی و گرفتار

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کی شمالی غزہ میں کامیاب کاروائی کے نتیجے میں اسرائیلی بکتر بند گاڑی تباہ، کئی فوجی زخمی اور کچھ گرفتار ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حماس کی عسکری شاخ عزالدین القسام بریگیڈز نے اعلان کیا ہے کہ شمالی غزہ کے "النزلہ" علاقے میں ایک اسرائیلی فوجی بکتر بند گاڑی کو طاقتور بارودی سرنگ کے ذریعے تباہ کر دیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد زخمیوں کو لے جانے کے لیے اسرائیلی فوج کا ہیلی کاپٹر وہاں پہنچا۔

تنظیم کے مطابق کارروائیوں میں ایک فوجی ہلاک اور نو زخمی ہوئے، جبکہ چار دیگر فوجی ابھی بھی لاپتہ ہیں۔

اس سے پہلے جمعہ کے دن القسام کے ترجمان ابو عبیدہ نے تاکید کی تھی کہ اسرائیل کے غزہ پر قبضے کے منصوبے ان کے لیے خود خطرہ بن جائیں گے۔

انہوں نے واضح کیا تھا کہ مجاہدین ہمیشہ تیار اور ان کے حوصلے بلند ہیں اور خدا کے حکم سے قابض فوجیوں کو عبرتناک سبق دیں گے۔

ابو عبیدہ کے اعلان کے بعد القسام کے مجاہدین نے کارروائی کرتے ہوئے کم از کم نو فوجیوں کو زخمی کیا اور کچھ کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔

News ID 1935135

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha