24 اگست، 2025، 8:38 AM

غزہ محاصرے پر سکوت عالمی برادری کے ماتھے پر بدنما داغ ہے، مفتی اعظم لیبیا

غزہ محاصرے پر سکوت عالمی برادری کے ماتھے پر بدنما داغ ہے، مفتی اعظم لیبیا

مفتی اعظم لیبیا نے غزہ کے معاملے میں امریکہ، مصر اور قطر کے کردار پر سخت تنقید کرتے ہوئے امت مسلمہ سے فوری اقدام کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مفتی اعظم لیبیا صادق الغریانی نے غزہ کے محاصرے پر عالمی برادری کے سکوت کو شرمناک قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی۔

المسیرہ کے مطابق، الغریانی نے امریکہ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ یوکرین و روس کے درمیان امن کی بات کرتا ہے لیکن غزہ میں نہتے شہریوں کے قتل عام اور اسرائیلی فوج کے امریکی جنگی طیاروں و ڈرونز کے ذریعے ہونے والے جرائم پر خاموش ہے۔

انہوں نے عرب ثالثی ممالک، مصر اور قطر، کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ صہیونی رکاوٹوں کے سامنے کھڑے نہیں ہوسکتے اور فلسطینی عوام کا دفاع کرنے کی اہلیت نہیں رکھتے تو اپنے کردار سے دستبردار ہوجائیں، کیونکہ یہ نام نہاد ثالثی صرف قابض کے مفاد میں ہے۔

مفتی اعظم نے واضح کیا کہ جو ثالث غزہ کے محصور عوام کو ضمانت دینے سے گریزاں ہو، اس کی مذاکراتی حیثیت صفر ہے اور یہ طرز عمل آپ اور آپ کے حکمرانوں کے لیے ایسا داغ ہے جو کبھی مٹایا نہیں جاسکے گا۔

انہوں نے امت مسلمہ سے فوری اقدام کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ لازم ہے ہزاروں جہاز محاصرے کو توڑنے کے لیے روانہ کیے جائیں۔ یہ شرمناک امر ہے کہ مسلمان غزہ کے مظالم کو اپنی آنکھوں سے دیکھیں اور ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہیں۔

News ID 1934979

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • PK 09:52 - 2025/08/24
      0 0
      تمام مسلمانوں کا یہ دینی فریضہ ہے کہ وہ غاصب اسرائیل کا محاصرہ توڑیں اور فلسطینیوں کی فوری امداد کریں ورنہ کل کو ہم سب اللہ کی عدالت میں مجرم قرار پائیں گے ۔ ۔