5 اگست، 2025، 3:50 PM

غزہ میں اسرائیلی فوج کی حالت ابتر، ٹینکوں کی مرمت اور زخمیوں کے انخلا میں الجھ گئی

غزہ میں اسرائیلی فوج کی حالت ابتر، ٹینکوں کی مرمت اور زخمیوں کے انخلا میں الجھ گئی

صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق غزہ میں صہیونی ناکارہ جنگی سازوسامان اور جانی نقصانات کی سے نیتن یاہو کی پالیسی پر فوجی قیادت ناراض ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیل کے عبرانی زبان کے معروف چینل کان نے اپنی تازہ رپورٹ میں غزہ میں موجود اسرائیلی فوج کی کمزور حالت کو بے نقاب کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، صہیونی فوج اس وقت جنگی محاذ پر ٹینکوں کی مرمت، ناکارہ سازوسامان کی بحالی اور زخمی فوجیوں کو مقبوضہ علاقوں میں منتقل کرنے میں بری طرح مصروف ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان سنگین زمینی مشکلات کے باوجود اسرائیلی سیاسی قیادت زمینی حقائق سے آنکھیں بند کیے ہوئے ہے اور غزہ میں جاری طاقت فرسا جنگ کو سنجیدگی سے لینے کے لیے تیار نہیں۔

چینل نے انکشاف کیا کہ وزیر اعظم نتن یاہو غزہ پر حملوں کے دائرے کو بڑھا کر اس علاقے پر مکمل قبضے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، تاہم فوجی قیادت پہلے ہی ان اقدامات سے ناراض اور ایسے کسی اقدام کے نتائج سے خبردار کرچکی ہے۔

News ID 1934698

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • Jawad PK 17:07 - 2025/08/06
      0 0
      Marg bar israeel