20 جولائی، 2025، 10:53 AM

ہتھیار پھینک دے تو بھی اسرائیل تمہیں مارے گا، امریکی مبصر کا مقاومت کو انتباہ

ہتھیار پھینک دے تو بھی اسرائیل تمہیں مارے گا، امریکی مبصر کا مقاومت کو انتباہ

امریکی تجزیہ کار نے حزب اللہ اور انصار اللہ کو متنبہ کیا ہے کہ غیر مسلح ہونے کی صورت میں بھی اسرائیل کسی کو نہیں چھوڑے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی نژاد امریکی سیاسی تجزیہ کار اور سرگرم کارکن علی ابونیمہ نے خطے کی مزاحمتی تحریکوں، بالخصوص حزب اللہ اور انصار اللہ کو مخاطب کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر وہ ہتھیار ڈال بھی دیں، تو بھی اسرائیلی ظلم و جبر سے نہیں بچ سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک پیغام ہے خطے کی مزاحمتی تحریکوں کے لیے، خاص طور پر حزب اللہ اور انصار اللہ کے لیے کہ اگر تم نے ہتھیار ڈال دیے، تو بھی اسرائیل تمہیں قتل کرے گا، تم پر بمباری کرے گا اور تمہیں غلام بنائے گا۔

انہوں نے مزید زور دیا کہ بہتر یہی ہے کہ مزاحمت کی راہ پر قائم رہو، کیونکہ اگر تم ہر لحاظ سے اسرائیل کے آگے جھک بھی جاؤ اور خضوع و خشوع کا مظاہرہ کرو، تب بھی وہ تمہیں نہیں بخشے گا اور حملہ کرے گا۔

News ID 1934381

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha