16 جولائی، 2025، 3:05 PM

شام، سویدا میں پرتشدد جھڑپوں میں 200 سے افراد جاں بحق

شام، سویدا میں پرتشدد جھڑپوں میں 200 سے افراد جاں بحق

شام کے صوبہ سویدا میں مسلح جھڑپوں کے نتیجے میں اب تک 200 سے زائد افراد جان بحق ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ جنوبی شام کے صوبہ سویدا میں یکم جولائی سے شروع ہونے والی شدید مسلح جھڑپوں میں اب تک کم از کم 203 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھوچکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، یکم جولائی کو سویدا صوبے میں دروزی مسلح گروپوں اور قبائل کے درمیان تازہ جھڑپیں شروع ہوئیں، جن میں سینکڑوں زخمی ہوئے اور ہزاروں افراد اپنے گھروں سے بے گھر ہوگئے۔

شامی وزارت دفاع اور وزارت داخلہ نے اس بحران پر قابو پانے کے لیے فوجی اور سیکیورٹی دستے صوبے میں بھیجے تاکہ صورتحال کو کنٹرول کیا جاسکے اور امن قائم رکھا جا سکے۔

News ID 1934310

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha