مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام میں دروزی برادری کے ایک سرکردہ رہنما نے ملک میں کسی بھی قسم کی علیحدگی پسند تحریک کے خلاف اپنا موقف واضح کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، شام کے دروزی رہنما لیث البلعوس نے کہا کہ ہم ہر اس علیحدگی پسند یا اشتعال انگیز تحریک کے خلاف ہیں جو شام کے اتحاد کو خطرے میں ڈالتی ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم صوبہ سویدا کی جنگجو فورسز کو تدریجی اور منصوبہ بند انداز میں شامی وزارت دفاع میں ضم کرنے کی حمایت کرتے ہیں۔
البلعوس کے مطابق، سویدا میں استحکام کے قیام کے لیے اسلحے کے مالک ہونے کو قانون کے دائرے میں لانا ضروری ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ گذشتہ ہفتوں کے دوران صوبہ سویدا میں دروزی برادری اور دوسری جانب قبائل و دہشتگرد جولانی گروہ کے وابستہ عناصر کے درمیان خونریز جھڑپیں دیکھنے میں آئیں۔
یہ داخلی جھڑپیں اس وقت شدت اختیار کرگئیں جب صہیونی حکومت نے دروزی برادری کی حمایت کے دعوے کے ساتھ شام پر وحشیانہ حملے بھی شروع کردیے۔
آپ کا تبصرہ