14 جولائی، 2025، 12:32 PM

شام، سویدا میں شدید جھڑپیں، 50 سے زائد ہلاک و زخمی

شام، سویدا میں شدید جھڑپیں، 50 سے زائد ہلاک و زخمی

شام کے شہر سویدا میں مسلح گروہوں اور دروز ملیشیاؤں کے درمیان تصادم میں کم از کم 13 افراد ہلاک، 40 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام کے جنوبی علاقے سویدا میں مسلح جھڑپوں کے نتیجے میں کم از کم 13 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ جھڑپیں مسلح افراد اور دروز اقلیت کی عسکری گروہوں کے درمیان ہوئیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق لڑائی کا دائرہ سویدا شہر اور اس کے نواحی علاقوں تک پھیل گیا ہے، جہاں محلہ المقوس کے اطراف کی فضا تاحال کشیدہ ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سویدا کو قنوات اور عتیل سے ملانے والی سڑکیں بند کر دی گئی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ صوبہ سویدا کے داخلی راستے پر واقع گاؤں "الصوره" پر مسلح افراد نے تین اطراف سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں جھڑپیں مزید شدت اختیار کرگئیں۔

سویدا کے گورنر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور ہتھیار اٹھانے سے گریز کریں تاکہ علاقے میں امن بحال ہوسکے۔

حالیہ دنوں میں شام کے جنوبی علاقوں میں فرقہ وارانہ کشیدگی اور مسلح تصادم میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس پر مبصرین تشویش کا اظہار کررہے ہیں۔

News ID 1934258

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha