مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جنوبی شام کے صوبہ سویدا میں جاری مسلح جھڑپوں کے دوران جولانی حکومت کے چھ اعلی سطحی کمانڈر ہلاک ہو گئے ہیں۔
باخبر ذرائع کے مطابق یہ کمانڈر دہشت گرد الجولانی کے اہم جنگی منصوبہ ساز شمار ہوتے تھے، جنہیں دروزی قبائل کے ساتھ جھڑپوں کے نتیجے میں مارا گیا۔
المعلومہ نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ گذشتہ دنوں سویدا اور اس کے اطراف کے دیہی علاقوں میں شدید جھڑپوں کے دوران جولانی سے وابستہ چھ سینئر کمانڈر مارے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، یہ ہلاکتیں اس وقت ہوئیں جب دروزی برادری نے جولانی حکومت کے مظالم کے خلاف مسلح مزاحمت شروع کی۔
واضح رہے کہ سویدا میں جاری اس بحران میں اب تک 1800 سے زائد افراد ہلاک یا زخمی ہوچکے ہیں۔ صہیونی حکومت کی براہ راست مداخلت اور حمایت کے باوجود جولانی حکومت کو مسلسل میدانی ناکامیوں کا سامنا ہے۔
آپ کا تبصرہ