مہر خبررساں ایجنسی کے رپورٹ کے مطابق ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں مسلح افراد نے 20 سے زائد افراد کو اغوا کر لیا صوبے سیستان بلوچستان کے شہرچابہار کے قریب مسلح افراد نے سڑک کو بلاک کر دیا اور آنے جانے والی گاڑیوں پر فائرنگ شروع کر دیا اور کچھ گاڑیوں کو نذر آتش کردیا رپورٹ کے مطابق مسلح افراد نے 20 سے زائد افراد کو اغوا کرلیا ہے رسول اکرم (ص) فوجی ہیڈکوارٹر کے ایک عہدیدار کے مطابق فوجیوں اورپولیس نے دہشت گردوں کی کارروائیوں کی اطلاع ملتے ہی شرپسندوں کےخلاف اقدامات شروع کردئےاور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور ان کے مطابق شرپسند ابھی تک ایران کی سرحد سے خارج نہیں ہوئے
آپ کا تبصرہ