مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب کی جانب سے اسرائیل پر خودکش اور حملہ آور ڈرون طیاروں کا سلسلہ جاری ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وعدہ صادق 3 آپریشن کے تحت اسرائیل پر حملوں کے نئے مرحلے میں شاہد ڈرون طیاروں کے علاوہ میزائل فائر کئے گئے ہیں جنہوں نے مقبوضہ علاقوں میں صہیونی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے جن میں بن گوریان ائیرپورٹ اور صہیونی فوج کے آپریشنل اور لاجسٹک مراکز شامل ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی حکومت کا دفاعی نظام ایرانی ڈرون طیاروں اور میزائلوں کو روکنے میں ناکام رہا جس کی وجہ سے صہیونی محفوظ پناہی گاہوں میں چھپنے پر مجبور ہوئے۔
جمعہ کی رات کو بھی شاہد ڈرون کے کئی اسکوارڈنز نے حملوں میں حصہ لیا اور مقبوضہ علاقوں میں اہداف کو نشانہ بنایا۔
آپ کا تبصرہ