مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران نے وعدہ صادق3 آپریشن کے تحت صہیونی علاقوں پر میزائل حملے کیے ہیں۔
ایک باخبر ذریعے نے بتایا کہ چند لمحے قبل ایران کا نیا میزائل حملہ شروع ہوا ہے۔ آپریشن "وعدہ صادق 3" کے آغاز سے اب تک مقبوضہ علاقوں پر 700 سے زائد ڈرون حملے کیے جاچکے ہیں۔
ابتدائی اندازوں کے مطابق ایران کے میزائل حملوں کا کچھ حصہ جنوبی اور وسطی مقبوضہ علاقوں پر مرکوز ہے۔
اسرائیلی چینل 12 نے کہا ہے کہ تل ابیب کے نزدیک "رامات ہشارون" میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنائی دی ہیں۔
عبرانی ذرائع کے مطابق کم از کم 5 میزائل تل ابیب کے مرکز میں آکر گرے ہیں۔ جبکہ بعض اطلاعات کے مطابق تل ابیب میں ایک 8 منزلہ عمارت منہدم ہو گئی ہے۔
علاوہ ازیں ایرانی میزائل "ہرتزلیا" اور تل ابیب میں گرے اور ایک حساس ہدف کو نشانہ بنایا ہے۔
اسرائیل کی عسکری انٹیلیجنس شاخ کی عمارت نذرِ آتش
صہیونی حکومت کے فوجی انٹیلیجنس ادارے سے منسلک ایک عمارت اسرائیل پر ایرانی میزائلوں کے حملے کے بعد آگ کی لپیٹ میں آ گئی۔
خبر رساں ادارے مہر نے شہاب کے حوالے سے بتایا ہے کہ صہیونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ "امان" کے نام سے معروف اسرائیلی فوجی انٹیلیجنس کی ایک شاخ کی عمارت "گلیلوت" کے علاقے میں آتش زدگی کا شکار ہوئی۔
یہ آگ ایرانی میزائلوں کے حملے کے نتیجے میں لگی
مقبوضہ علاقوں میں سخت میڈیا سنسر شپ کے باعث اس واقعے کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔ واضح رہے کہ "امان" اسرائیلی انٹیلیجنس کی تین بڑی جاسوسی شاخوں یعنی یونٹ 8200، یونٹ 9900، اور یونٹ 504 کی نگران ہے۔
آپ کا تبصرہ