15 جون، 2025، 9:12 AM

ایرانی میزائل حملے میں اسرائیل کا معروف تحقیقی مرکز متاثر، لیبارٹری میں آگ لگ گئی، نیویارک ٹائمز

ایرانی میزائل حملے میں اسرائیل کا معروف تحقیقی مرکز متاثر، لیبارٹری میں آگ لگ گئی، نیویارک ٹائمز

امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ ایرانی میزائل حملوں میں اسرائیل کا معروف تحقیقی مرکز شدید متاثر ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی جانب سے وعدہ صادق 3 آپریشن کے تحت کل رات اسرائیل پر سینکڑوں میزائل داغے گئے جس میں صہیونی حکومت کی مختلف تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایران کے حالیہ میزائل حملے میں اسرائیل کے ایک اہم تحقیقاتی مرکز کو نشانہ بنایا گیا جبکہ اسی کمپلیکس کی ایک لیبارٹری میں آگ بھڑک اٹھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ تحقیقاتی مرکز اسرائیل کے سائنسی اور دفاعی ڈھانچے میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔ حملے کے بعد وہاں تحقیقی سرگرمیاں شدید متاثر ہوگئی ہیں۔

News ID 1933527

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha