14 جون، 2025، 7:25 PM

اسرائیلی اقدامات عالمی امن کے لیے خطرہ بن چکے ہیں، عراقچی

اسرائیلی اقدامات عالمی امن کے لیے خطرہ بن چکے ہیں، عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے آذر بائیجانی ہم منصب کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کہا صیہونی جارحیت نہ صرف ایران کی خودمختاری بلکہ عالمی امن و سلامتی کو بھی خطرے میں ڈال رہی ہے۔

مہر نیوز ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ عراقچی نے اپنے آذر بائیجانی ہم منصب جیحون بایراموف کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران حالیہ صیہونی جارحیت اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر آذربائیجان کے وزیرخارجہ نے ایران میں شہید ہونے والے فوجی کمانڈروں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی عوام، حکومت اور لواحقین سے تعزیت کی۔

انہوں نے زور دیا کہ آذربایجان کسی صورت اپنی فضائی یا زمینی حدود کو ایران یا کسی بھی دوسرے ملک پر حملے کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔

اس دوران عراقچی نے کہا کہ یہ حملے نہ صرف ایران بلکہ عالمی سطح پر امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں، تاہم ایران اپنے جائز دفاع کے تحت اس جارحیت کا سخت جواب دے گا۔

انہوں نے آذربایجان کے تعزیتی پیغام پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے ایرانی ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنانا بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ ریڈ لائن کی کھلی خلاف ورزی ہے، جسے عالمی برادری کو فوراً اور واضح انداز میں مسترد کرنا چاہیے۔

News ID 1933504

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha